اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے پنجاب میں تحفظ حقوق نسواں ایکٹ اور ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد کی صورتحال پرکل اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے بتایا کہ علامہ ساجد میر، سراج الحق ،ساجد نقوی ، مولانا اویس نورانی سمیت مذہبی قیادت کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔جے یوآئی کے سربراہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے تشدد کی غلط تشریح کرکے مردوں کو رسوا کرنے کا قانون بنایا ہے، معاشرے میں جاہلانہ رویے اور تشدد موجود ہے ، اسے روکنا بھی چاہتے ہیں لیکن قانون میں گھر کے سربراہ کو دشمن فرض کیا گیا ہے۔