اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے سینیٹر مشاہد اللہ خان کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ، صدرمسلم لیگ ن نوازشریف نے منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سینیٹ میں مشاہد اللہ خان کو پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کی منظوری دید ی ہے اور اس سلسلے میں پرنسپل سیکرٹری کو ہدایات دے دی گئی ہیں کہ سینیٹ سیکرٹریٹ کو خط لکھ کر آگاہ کیاجائے۔سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر کی نشست اقبال ظفرجھگڑا کے گورنر خیبر پختونخوا بننے سے خالی ہوئی تھی۔