اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں غیر ملکی فنڈنگ لینے والے مدارس 188 ،پیسے کتنے اور کیسے آتے ہیں ،کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی فنڈ لینے میں پنجاب کے مدارس سر فہرست ،بلوچستان کے 10 مدارس میں صرف غیر ملکی طلباء کے زیر تعلیم ہونے کا انکشاف۔ امداد دینے والے ممالک میں سعودی عرب ، قطر، متحدہ عرب امارات ، کویت، ایران، ترکی، امریکہ ، برطانیہ ، جنوبی افریقہ اور عراق سمیت کئی ممالک شامل ہیں۔ غیر ملکی فنڈنگ لینے والوں میں پنجاب کے سب سے زیادہ 147 ، خیبر پختونخواہ کے 12، بلوچستان کے 23 اور سندھ کے 6 مدارس شامل ہیں۔ کچھ ممالک سے تو مدارس کے سربراہوں نے خود جا کر فنڈز حاصل کیے۔ علماء کرام کا کہنا تھا کہ مدارس کے لیے احتساب کا نظام ضرور ہونا چاہیے لیکن مدارس کی خدمات کا اعتراف بھی لازم ہے۔