لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور کے صدر میاں محسن لطیف نے پارٹی پالیسیوں سے اختلافات کے باعث استعفیٰ دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محسن لطیف نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی پالیسیوں سے اختلاف کے باعث وہ پارٹی عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔ محسن لطیف بیگم کلثوم نواز کے بھتیجے ہیں، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ساجد چوہان نے بھی استعفا دیدیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے استعفے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ارسال کر دیے ہیں۔