پشاور (نیوز ڈیسک) کے پی کے کے نو منتخب گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خلیل نے حلف لیا جس کے بعد اقبال ظفر جھگڑا نے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا۔گورنر کے پی کے سردار مہتاب احمد خان کے مستعفی ہونے کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا کو نیا گورنر تعینات کیا۔ اقبال ظفر جھگڑا نے جمعہ کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ حلف اٹھانے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے وزیراعظم نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی۔