اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چودھری نثار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی شرکت اور سیکورٹی کے حوالے سے بات کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے چودھری نثار کو ہدایت کی کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے ٹیم بھارت بھجوائیں اور بعد میں ٹیم کو جانے کی اجازت دی جائے۔ ایشیا کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی پر بھی وزیراعظم نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پی سی بی سے رپورٹ مانگ لی۔