کراچی (نیوزڈیسک)شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز عروج پر پہنچ گئے، رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے 6 ہزار سے زائد موبائل فونز اسلحہ کے زور پر چھینے اور چوری کر لئے گئے۔اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں سے شہر قائد کے مکین خوف زدہ نظر آتے ہیں۔ شہر کی اہم شاہراہوں سمیت دیگر مقامات پر اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں۔ رواں سال کے ابتدائی دو ماہ جنوری اور فروری کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے 3 ہزار سے زائد موبائل فونز اسلحہ کے زور پر چھین لئے گئے۔ اتنی ہی تعداد میں موبائل فونز چوری بھی کئے گئے۔اسٹریٹ کرائمز کی بہت سے وارداتیں رپورٹ تک نہیں کی جاتی ہیں۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز میں کمی نہ ہونے کی ایک وجہ مجرموں کو سزا نہ ملنا ہے۔ سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری کے مہینے میں 1593 اور فروری میں 1714 موبائل فونز گن پوائنٹ پر چھینے گئے جبکہ جنوری میں 1537 اور فروری میں 2 ہزار 987 موبائل فونز چوری کئے گئے۔