کراچی (نیوز ڈیسک )سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ پہلے انہیں سیکیورٹی معاملات درپیش تھے لیکن کسی نے انہیں ہدیے میں قرآن شریف کی ایک آیت دی جس کے بعد تمام مسائل حل ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں بھی سیکیورٹی اور رزق کے مسائل تھے لیکن کسی نے انہیں ہدیے میں قرار شریف کی یہ آیت ہدیے میں دی اور اس کے بعد تمام مسائل حل ہو گئےاور موت کا خوف بھی نہیں رہا کیونکہ زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔مصطفیٰ کمال نے پروگرام کے دوران آیت کاکا ترجمہ بھی پڑھ کر سنایا جوکہ یہ ہے :
”یہ باتیں ہیں جن کی تم لوگوں کو نصیحت کی جاتی ہے ہر اس شخص کو جو اللہ اور آخرت کے دن پرایمان رکھتاہو جوکوئی اللہ سے ڈرتے ہوئے کام کرے گا اللہ اس کیلئے مشکلات سے نکلنے کاکوئی راستہ پیدا کر دے گا اور اسے ایسے راستے سے رزق دے گا جہاں اس کا گمان بھی نہ جاتاہو ،جو اللہ پر بھروسہ کرے اس کیلئے وہ کافی ہے ،اللہ اپنا کام پورا کر کے رہتاہے ،اللہ نے ہر چیز کیلئے تقدیر مقرر کر رکھی ہے۔“
قرآن پاک کی وہ آیت جس نے مصطفی کمال کو الطاف حسین سے بے خوف کردیا
4
مارچ 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں