پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

بیس برس سے را ء4 فنڈنگ کر رہی تھی تو مصطفی کمال بھی ایجنٹ ہونگے :خورشید شاہ

datetime 4  مارچ‬‮  2016 |

سکھر(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بیس برس سے را ء4 فنڈنگ کر رہی تھی تو یہ بھی ایجنٹ ہونگے ،90کی دہائی میں ایم کیوایم پرایسا وقت آیاجب اسے ختم کیاگیا لیکن وہ پھر سے ابھر گئی۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ رحمان ملک تقریر لکھ کر دیتے تھے تو پڑھنے والی بھی یہی تھے۔ انہوں نے کہا کہ 90ء4 کی دہائی میں ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ایم کیو ایم ایک بارپھر ابھری،دو چار لوگ اور بھی چلے جائیں تو پارٹی ختم نہیں ہوتی۔انہوں نے کہاکہ گورنر سندھ کا اونٹ اسٹیبلمشنٹ کی طرف بیٹھا ہے۔خورشیدشاہ نے مزید کہا کہ کہانی کے پیچھے صرف مصطفیٰ کمال نہیں ،دوچاربڑی شخصیات اوربھی ہوں گی،میراتجربہ کہتاہے کچھ نہیں ہوگا،کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ 20سال سے متحدہ کو فنڈنگ ہورہی تھی تو مصطفیٰ کمال کہاں تھے؟، مصطفیٰ کمال 20 سال سے’’را‘‘کے ایجنٹ کیوں بنے رہے؟جس طرح کے الزامات لگائے گئے،اگرایساہے توقائد ایم کیوایم کو کیوں نہیں پکڑاجاتا؟۔انہوں نے مزید کہا کہ الزام لگانا اچھی بات نہیں،مصطفیٰ کمال کے الزامات پرانے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…