کراچی (نیو زڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے منحرف رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہم کراچی میں کشیدگی کی پیدا کرنے نہیں آئے ۔ نماز جمعہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان اوربیرون ملک سے لاکھوں کالز آرہی ہیں لیکن ہم سب کو اٹینڈ نہیں کر پا رہے ۔ ان کا کہنا تھا لوگ ہم سے پوچھ رہے ہیں کہ کرنا کیا ہے تاہم ہماری طرف سے سب کو انتظار کرنے کا کہا گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ جن کی کالز نہیں اٹھا پائے ان سے معافی مانگتا ہوں فی الحال ہم نے کوئی لائحہ عمل طے نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا جن کی کالز نہیں اٹھا پائے ان سے معافی مانگتا ہم نے ابھی تک کوئی لائحہ عمل طے نہیں کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں جان کا کوئی خطرہ نہیں اگر ایم کیو ایم ہماری وجہ سے حالات خراب کرنا چاہتی ہے تو اللہ ان کو ہدایت دے۔ انہوں نے کہاہے کہ ہمیں زندگی اور موت کا کوئی ڈر نہیں وہ سب اللہ کے ہاتھ میں ہے۔