اسلام آباد( نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ جبکہ قلات،سبی، نصیر آباد اور کوئٹہ ڈویڑن میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے فورکاسٹنگ آفیسرمحمد فاروق کے مطابق آج خیبرپختونخواہ(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، بنوں، مردان، ڈی آئی خان، کوہاٹ ڈویڑن)،سکھر، لاڑکانہ،فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویڑن، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ ہفتہ کے روز خیبرپختونخواہ، فاٹا، پنجاب اورکشمیرمیں کہیں کہیں گرج چمک اورتیز ہواوﺅں کےساتھ بارش کی امیدہے۔اس دوران چند مقامات پر ڑالہ باری کا بھی امکان ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے دو روز کے دوران گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں اور چنے کی کاشت کے علاقوں میں بارش بھی ہو سکتی ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، پشاور، بہاولپور،ڈی جی خان، ملتان اور لاڑکانہ ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔بارکھان 20، قلات 16، کوئٹہ (سمنگلی15،شیخ ماندہ 10)، ڑوب13،پارہ چنار 09، دادو،سبی03،ڈی جی خان،بنوں، جیکب آباد ،لاڑکانہ، نوکنڈی02،دالبندین، موہنجوداڑہ،روہڑی اورسکھر میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئےنقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت: پاراچنارمنفی03، سکردو منفی01ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ لاہور میں 30، کراچی 31، پشاور 29، کوئٹہ 31 اور راولپنڈی میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب اور کے پی کےمیں کل بارش کا امکان, محکمہ موسمیات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قوانین میں بڑی ترامیم منظور
-
مردوں اور خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ دریافت
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟



















































