کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقہ کلا کورٹ میں رینجرز مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان قتل، اقدام قتل سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔رینجرز ذرائع کے مطابق تینوں دہشتگردوں کا تعلق شیراز کامریڈ گروپ سے تھا۔ ہلاک کارندوں میں گل نواز،پیرا اوربلال شامل ہیں ۔ تینوں دہشتگرد قتل ،اقدام قتل سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث تھےملزمان نےکچھ عرصےقبل سنگولین میں کریکرحملہ بھی کیاتھا۔