دبئی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کے الزامات پر عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے۔ ان کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ تھی۔میرے سامنے کبھی بھی ایم کیو ایم نے اپنے معاملات پر بات نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ان الزامات پر کیس تیار کرنے کیلئے اپنے قانونی مشیروں کو کہہ دیاہے۔انہوں نے مصطفیٰ کمال سے سوال کیا کہ آپ بتائیں کہ آپ نے دبئی میں شاہانہ زندگی کیسے گزاری کیا آپ کو ”را “پیسے دیتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس بات کا حلفیہ بیان دیتا ہوں کہ مجھ سے کبھی الطاف حسین نے نہیں کہا کہ فلاں کو چھوڑ دو۔میری الطاف حسین سمیت ایم کیو ایم کے کئی رہنماوں سے بات ہوتی تھی۔یہ تمام ملاقاتیں سابق صدرآصف زرداری کی اجازت سے ہوتی تھیں۔