ہفتہ‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2025 

عزیربلوچ کیس: رینجرزنے ایم پی اے ثانیہ ناز کوآج طلب کرلیا

datetime 4  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)رینجرزنے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی جانب سے دوران تفتیش انکشافات پر پیپلزپارٹی کے موجودہ اراکین اسمبلی ورہنماؤ ں کوبیان دینے کے لیے رینجرز ہیڈکوارٹرز طلب کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ رینجرز نے پیپلز پارٹی کی خاتون رکن سندھ اسمبلی ثانیہ نازکو4 مارچ کوصبح 11 بجے رینجرزہیڈ کوارٹرز بلایا ہے، خاتون رکن سندھ اسمبلی کو طلب کرنے کی اطلاع وزیراعلیٰ سندھ کے سیکریٹری کو بھی کردی گئی ہے۔رکن اسمبلی ثانیہ نازکاکہناہے کہ رینجرزکاخط 28 فروری کوموصول ہواتھا، رینجرز نے بیان لینے کے لیے یکم مارچ کوبلایاتھاتاہم میری بہن کی شادی کے باعث رینجرز حکام کو4 مارچ کو پیش ہونے کی مہلت طلب کی جومان لی گئی۔ انھوں نے کہا کہ وہ رینجرزسے مکمل تعاون کریں گی۔ ذرائع نے بتایاکہ پیپلز پارٹی وایم کیوایم کے سابق رہنما سردار نبیل گبول اورپیپلز پارٹی کے رہنما قادرپٹیل کوبھی رینجرز نے بیان لینے کے لیے طلب کیاہے۔رینجرز ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ رہنماؤ ں کوبیان لینے کے لیے طلب کیے جانے کے بارے میں انھیں حتمی طورپرمعلوم نہیں جب معلوم ہوگاتو اعلامیہ جاری کردیں گے۔ عزیر بلوچ کے بیان کی روشنی میں سیکیورٹی اداروں نے سانحہ کارسازکی ازسر نوتفتیش کافیصلہ کرلیااور محکمہ داخلہ سے تفصیلات مانگ لیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محکمہ داخلہ سندھ کومراسلہ لکھاہے جس میں کارسازبم دھماکوں کی تفتیش اورکیس کی فائل فراہم کرنے کاکہاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکارڈملنے کے بعد عزیربلوچ سے سانحہ کارسازکی تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔واضح رہے کہ ثانیہ ناز صوبائی اسمبلی کے حلقہPS۔109 لیاری سے منتخب ہوئی تھیں، ثانیہ نازکوعزیربلوچ کی سفارش پرپیپلز پارٹی نے ٹکٹ دیاتھا۔یادرہے کہ18 اکتوبر2007 کوکارسازپربے نظیر بھٹوکی آمد کے موقع پردھماکوں میں170 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ دوسری جانب رینجرز نے سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول، منظورکاکا، نثار مورائی اور حماد صدیقی سمیت5 افرادکو مختلف مقدمات میں معلومات کیلیے طلب کرلیاہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ نبیل گبول اور نثارمورائی کوعزیربلوچ سے تعلقات جبکہ حمادصدیقی اورمنظورکا کا کو دیگرمقدمات میں معلومات کیلیے طلب کیا گیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…