گجرات(نیوز ڈیسک)نوجوان سول ہسپتال کے لیبر روم میں جانا چاہتا تھا ، گارڈ نے روکا تو ہاتھا پائی ہوگئی ، ہسپتال کے عملے نے نوجوان کو پکڑ کے پولیس کے حوالے کر دیا،سول ہسپتال کے لیبر روم کے اندر جانے سے منع کرنے پر نوجوان اور اس کے ساتھی کا گارڈز پر تشدد ، بعد ازاں سول ہسپتال کے باقی گارڈز نے مل کر نوجوان کو پکڑ کر اس کی دھلائی اور پولیس کے حوالہ کر دیا۔ سول ہسپتال کے لیبر روم میں نوجوان اپنی عزیزہ کا پتہ کرنے کے لیے آیا وہ لیبر روم کے اندر جانا چاہتا تھا جس کو وہاں کھڑے گارڈز نے منع کیا کہ مردوں کا اندر جانا منع ہے جس پر گارڈ اور نوجوان میں تلخ کلامی شروع ہو گئی ، نوجوان اور گارڈ میں ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔ نوجوان کے ساتھی بھی وہاں پر آگئے اور دونوں نے مل کر گارڈ کی پٹائی شروع کر دی۔ بعد ازاں سول ہسپتال کے باقی گارڈز بھی وہاں پر پہنچ گئے اور نوجوان کی خوب دھلائی کی اور بعد ازاں اسے پولیس کے حوالہ کر دیا۔