منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

حکومت سے الگ ہونے کا بیان مولانا فضل الرحمن کی اپنی سوچ ہے ،سب جانتے ہیں اسمبلی میں کس کے کتنے لوگ ہیں‘ سردار ایاز صادق

datetime 3  مارچ‬‮  2016 |

لاہور( نیوز ڈیسک)اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہا ہے کہ حکومت سے الگ ہونے کا بیان مولانا فضل الرحمن کی اپنی سوچ ہے ،سب جانتے ہیں کہ اسمبلی میں کس کے کتنے لوگ ہیں ،پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور پھر کہتا ہوں کہ کوئی بھی بل حتمی نہیں ہوتا اگر کسی کو خواتین سے متعلق منظور کئے جانے والے بل پر اعتراضات ہیں توا س میں ترامیم لے آئے ،معذور افراد کے کوٹے میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے ، سپیشل بچوں کوقومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھنے کی دعوت دی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جیلانی پارک میں محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب اور لبارڈ کے تعاون سے جیلانی پارک میں خصوصی بچوں کےلئے منعقدہ میلے کے شرکاءسے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے خصوصی تعلیم آصف سعید منہیس ،چائینز کونسلر مسٹر یون چاﺅ،چیئرمین لبارڈ پرویز ملک،چیئرمین لاہور چیمبر آف کامرس ناصر،ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن فاضل چیمہ سمیت سول سوسائٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے تمام جماعتوں کی قیادت اور اراکین کو معلوم ہے کہ کسی بھی بل میں ترامیم لائی جا سکتی ہیںاور ہر جماعت اور ہر رکن اسمبلی کے پاس استحقاق ہے کہ وہ ترامیم لا سکتا ہے ۔ مولانا فضل الرحمن بھی اس میں ترامیم لائیں ۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمن کی طرف سے حکومت سے الگ ہونے کے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ ان کی اپنی سوچ ہے ، سبھی جانتے ہیں کہ اسمبلی میں کس کے کتنے لوگ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کے کوٹے میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے جس سے معذور افراد کو ان حق ملے گا اوروہ عام انسانوں کی طرح ملکی ترقی میں بھرپور حصہ لے سکیں گے۔ وفاقی اور پنجاب حکومت کے معذور افراد کے لئے کئے گئے اقدمات قابل تحسین ہیں۔معذور افراد ووٹ ڈال کر عوامی نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ان کو قومی اسمبلی کے سیشن کے دوران کارروائی دکھانے کے لئے اور اسلام آباد لایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں میں ٹیلنٹ عام بچوں سے زیادہ ہوتا ہے ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ انہیں خصوصی توجہ اور آگے بڑھنے کے لئے مناسب مواقع فراہم کئے جائیں تو یہ نارمل بچوں سے کہیں زیادہ ذہین اور باصلاحیت ثابت ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معذور افراد کے کوٹہ میں مزید بہترین کی گنجائش موجود ہے اور ان خصوصی افراد کے لئے حکومت و سول سوسائٹی کو سنجیدگی سے کوششیں کرنی ہو گی اور ایسی قانون سازی کرنی ہو گی کہ کہیں بھی ان خصوصی افراد کا حق نہ مارا جائے۔اس موقع پر صوبائی وزیر برائے خصوصی تعلیم آصف منہیس نے کہا کہ محکمہ خصوصی تعلیم نے خصوصی بچوں کے لئے انکلیوسیوایجوکیشن کا آغاز کیا ہے جس کے تحت 2 ڈسٹرکٹ بہاولپور اور مظفر گڑھ میں اس منصوبے کو بطور پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔جس کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہوئے ہیں اور اب اس منصوبے کو پنجاب کے باقی اضلاع میں بھی شروع کیا جارہا ہے۔جس سے معمولی معذور بچوں کو عام سکولوں میں نارمل بچوں کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں خصوصی افراد کے لئے انکلیوسیو ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ انکلیوسیو سوسائٹی کی بھی اشد ضرورت ہے،ایک ایسی سوسائٹی جو ان معذور افراد اور بچوں کے آنسوﺅں اور تکلیفوں اپنے آنسو اور تکلیف سمجھے۔انہوں نے کہا کہ ان خصوصی بچوں کو اس طرح تفریحی سہولیات فراہم کرنے سے ان کے اندر خود اعتماد ی اور آگے بڑھنے کی لگن پیدا ہوگی۔میلے کے دوران خصوصی بچوں کے لئے ثقافتی ،موسیقی اور دوسرے کئی رنگا رنگ پروگراموں کا اہتمام کیا گیا تھا اور تمام خصوصی بچوں کے لئے ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…