جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

عالمی معیار کی ٹیکسی سروس آ ج سے شروع

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) لاہورمیں آج (جمعرات) سے عالمی معیار کی اْبرٹیکسی سروس شروع کی جارہی ہے ، شہری موبائل فون ایپلی کیشن کے ذریعے ٹیکسی طلب کرسکیں گے، پہلے چار روز یہ سہولت مفت دستیاب ہوگی۔ لاہورمیں اْبر ٹیکسی کمپنی کے سربراہ لوئیک امیڈو اورمارکیٹنگ ہیڈ آمنہ احمد نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں ابتدائی طورپر 100ٹیکسیاں متعارف کرائی جارہی ہیں، کم سے کم کرایہ 150 روپے اورفی کلومیٹر 13.70 روپے وصول کیا جائیگا۔ انکا کہناتھا کہ اْبر کمپنی 70ملکوں کے 400شہروں میں ٹیکسی سروس فراہم کررہی ہے۔ مارکیٹنگ ہیڈ آمنہ احمدکا کہناتھاکہ مسافر وں کے اہل خانہ ٹریکر اورنقشے کی مدد سے لمحہ لمحہ آگاہی بھی حاصل کرسکیں گے۔ لاہورکے بعد یہ سروس کراچی، اسلام آباد اوردیگر شہروں میں بھی فراہم کی جائیگی۔اس موقع پر دونوں نمائندوں نے موبائل پر ٹیکسی سروس حاصل کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…