ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

پنجاب میں چین کے تعاون سے بڑی سٹیل مل لگانے کامنصوبہ

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں چین کے معروف سرمایہ کارگروپ کے اعلی سطح کے وفدنے ملاقات کی۔چینی وفد نے پنجاب میں انڈسٹریز سیکٹربالخصوص سٹیل مل لگانے کے منصوبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔چینی سرمایہ کاروں کے وفد کی قیادت گروپ کے نائب صدر مسٹرجنگ فینگروکررہے تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چین کے سرمایہ کار گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کی دوستی مفید معاشی تعاون میں بدل چکی ہے۔چین نے 46ارب ڈالر کا تاریخی اقتصادی پیکیج دے کرپاکستان سے دوستی کا حق نبھایا ہے اور چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت پنجاب سمیت پاکستان بھر میں منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ سی پیک کے تحت 36ارب ڈالر کی سرمایہ کاری توانائی کے منصوبوں میں کی جارہی ہے۔سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان سمیت پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت چنیوٹ میں معدنی ذخائر کے ایک بڑے منصوبے پر کام کررہی ہے۔ بین الاقوامی ماہرین کی پیش کردہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق چنیوٹ میں تقریباً15کروڑ ٹن عمدہ کوالٹی کے خام لوہے کے ذخائر کی پیمائش وتصدیق ہوئی ہے اوراس ضمن میں ابتدائی رپورٹ کے نتائج حوصلہ افزا ء ہیں جس کے تحت خام لوہے کے ذخائر کی مقدارکی ابتدائی پیمائش اورتصدیق سے پنجاب میں ایک ملین ٹن سالانہ پیداوار کی سٹیل مل لگائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریز خصوصاً سٹیل مل لگانے کے منصوبے میں چینی سرمایہ کار گروپ کیلئے سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے اورانہیں اس موقع سے بھر پور فائد ہ اٹھانا چاہیے۔ چینی گروپ کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے اور انہیں ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے سرمایہ کاری کی ضروری سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں اورصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہوگی کہ چینی سرمایہ کار پنجاب میں منصوبے لگائیں۔انہیں اوران کی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ دیں گے۔چینی سرمایہ کارگروپ کے نائب صدر مسٹرجنگ فینگرو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریز سیکٹر بالخصوص سٹیل مل کے منصوبے میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں اورمستقبل میں پنجاب حکومت سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں صوبے کی ترقی اور خوشحال کیلئے بے مثال کام کیا جارہا ہے اور ہمیں پنجاب میں ترقی کی رفتار دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔صوبائی وزراء چوہدری محمد شفیق،شیر علی خان،سیکرٹری معدنیات،سیکرٹری صنعت،چےئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…