اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

خطے سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ پاکستان اور افغانستان کے وسیع تر مفاد میں ہے، ثناء اللہ زہری

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ خطے سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ پاکستان اور افغانستان کے وسیع تر مفاد میں ہے، دونوں ممالک دہشت گردی سے متاثر ہیں لہٰذا ہمیں ملکر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے وہاں امن ہوگا تو بلوچستان اور پاکستان بھر میں امن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے افغان قونصل جنرل وحید اللہ مومند سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کے روز یہاں ان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران خطے میں امن کی صورتحال ، افغان مہاجرین کی واپسی اور ان کی رجسٹریشن سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات سے مکمل طور پر اتفاق کیا گیا کہ مذہب اور کسی بھی نام سے دہشت گردی کرنے والے دونوں ممالک کے مشترکہ دشمن ہیں، دہشت گردی کی وجہ سے دونوں ملکوں کے عوام کو بے پناہ نقصان پہنچ رہا ہے اور کئی گھرانے تباہ ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کر رہی ہیں اس جنگ میں ملک کی سیاسی و عسکری قیادت ایک صفحہ پر ہیں، انہوں نے کہا کہ جب افغانستان میں دہشت گردی کی کوئی کاروائی ہوتی ہے تو اس کے اثرات پاکستان اور بالخصوص بلوچستان پر بھی مرتب ہوتے ہیں، جب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہوتا پاکستان بھی بدامنی کا شکار رہے گا۔ افغان قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان دنیا اور خطے کے امن کے لیے قربانیاں دے رہاہے، اس موقع پر افغان مہاجرین کی واپسی اور ان کی رجسٹریشن کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغان پناہ گزین باعزت طور پر اپنے وطن واپس جائیں،انہوں نے کہاکہ ان کی واپسی کے امور کو حتمی شکل دینے تک ان کی رجسٹریشن ہونی چاہیے ، افغان قونصل جنرل نے کہا کہ ہم اپنے برادر ملک پاکستان کے مشکور ہیں جو گذشتہ 30سالوں سے افغان پناہ گزینوں کی مہمان داری کر رہا ہے، انہوں نے افغان صدر اور حکومت کی جانب سے نواب ثناء اللہ خان زہری کو وزیر اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری اور گوادرپورٹ کی فعالی خطے اور خاص طور سے افغانستان کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کی کوششوں سے خطے میں سیکورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے تاپی گیس پائپ لائن اور بجلی کے منصوبوں پر عملدرآمد ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے چمن سرحد کے ذریعے بلوچستان سے تجارت میں اضافے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر دونوں طرف کے تاجروں کے لیے سہولتوں میں اضافہ کیا جائیگا۔ انہوں نے بلوچستان کی جیلوں میں قید افغان باشندوں تک سفارتی رسائی دینے کی درخواست کی۔ جس پر وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ محکمہ داخلہ کو اس حوالے سے جائزہ لینے کی ہدایت کی جائے گی۔بعدازاں وزیراعلیٰ بلوچستان نے افغان قونصل جنرل کو یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ افغان قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ کو افغانی قالین کا تحفہ پیش کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…