اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کے حلقہ این اے 267 کے متعدد پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ الیکشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، سرداریار محمد رند

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف بلوچستان کے چیف آرگنائزر سرداریار محمد رند نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 267 کے متعدد پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ الیکشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاءاللہ پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے قومی اسمبلی میں بلوچستان کے عوام کی نمائندگی کریگی۔یہ بات انہوں نے بدھ کو پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر تحریک انصاف بلوچستان کے ترجمان سردارخادم حسین وردگ، کوئٹہ سٹی کے آرگنائزر خدابخش لہڑی، سابق صوبائی صدر قاسم خان سوری ،سیدظہورآغا،محمد عظیم بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پارٹی کی تنظیم سازی شروع کردی گئی ہے اس لئے چھ سے سات ماہ ہم نے مقرر کئے ہیں اس میں توسیع بھی ہوسکتی ہے تنظیم سازی مکمل ہونے کے بعد پارٹی کے انتخابات کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف سب سے بڑی پارلیمانی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئے گی ہماری خواہش ہے کہ آئندہ کا وزیراعلیٰ پی ٹی آئی سے ہو۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے عام انتخابات قریب آئیں گے بہت سی اہم شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکریگی ۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم نے بہت صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا ہے اب حکومت یا اسٹیبلشمنٹ ہے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 267کے انتخابات میں دھاندلی کرنے کی کوشش کی تو ہم نہ صرف کریں گے اور نہ ہی کوئی لحاظ کرینگے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حلقہ این اے 267کے جن پولنگ اسٹیشنوں پر ضمنی الیکشن ہونگے وہاں پر فوج تعینات کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت ایک بہت بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے اوراسکو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ دنوں ڈیرہ مراد جمالی میں پی ٹی آئی نے جو جلسہ کیا تھامیں دعوے سے کہتا ہوں کہ اس سے بڑا جلسہ اس علاقے میں پہلے نہیں کیا گیا پی ٹی آئی میں نوجوان اور سٹوڈنٹ شامل ہورہے ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اسمبلی میں موجود بعض ارکان آپ کے ساتھ ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں اس وقت کچھ نہیں کہنا چاہتا وقت آنے پر آپ سب کو معلوم ہوجائے گا کہ کونسی جماعت بڑی ہے ۔سرداریار محمد رند نے کہا کہ ہماری پارٹی میں صرف وہی لوگ شامل ہوسکتے ہیں جومنشیات اسمگلنگ اور کرپشن سے پاک ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میرے حمایت یافتہ امیدوارعبدالرحیم رند اب تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں لہذا اب وہ تحریک انصاف کے ا میدوار ہونگے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہم نے قو می اسمبلی کے حلقہ این اے 267کے 42پولنگ اسٹیشنوں کو چیلنج کیا تھاجس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…