اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت نے پاکستان ائیر ویز کے لیے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ائیر ویز کے لئے چار جدید طیارے ڈرائی لیز پر لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدات اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ائیر ویز کے لیے طیاروں کی خریداری کے لیے پانچ ارب روپے مختص کیے جائیں گے جبکہ طیاروں کی خریداری کے لیے ابتدائی طور پر دس ارب روپے حکومت کی جانب سے فراہم کیے جائیں گے۔نئی ائیر لائن کیلئے عملے کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں سول ایوی ایشن ور محکمہ فنانس سے بھی عملے کو بھرتی کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابقطیاروں کی چھ ماہ کی لیز کی رقم بطور ایڈوانس ادا کی جائے گی جبکہ حکومت نے پاکستان ائیر لائنز کی پروازوں کی مانچسٹر اور ہیتھرو ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے لیے برطانوی حکومت سے روابط کا بھی آغاز کر دیا ہے۔