اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو آئندہ ہفتے پٹھان کوٹ واقعہ پر بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر حکومتی مؤقف جاننے کیلئے طلب کرلیا۔بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو پٹھان کوٹ واقعہ پر بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر حکومتی مؤقف جاننے اور امریکی وزیر خارجہ کے پاکستان کے جوہری پروگرام کے بیان کے حوالے سے آگاہ کریں اس طرح افغانستان میں بیٹھے پاکستانی طالبان کے حوالے سے بھی ایوان کو آگاہ کریں۔