اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر کے انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ پارٹی کے سیکریٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ 20مارچ تک درخواستیں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے نام ارسال کی جائیں۔ سردار لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ ہر درخواست کے ساتھ 25,000/- روپے کا بینک ڈرافٹ(ناقابل واپسی) منسلک کرکے زرداری ہاﺅس ،مکان نمبر8، سٹریٹ 19، F-8/2، اسلام آباد کے پتہ پر بھیجی جائیں۔