اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

پاکستان پیپلز پارٹی کو شدید دھچکا

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کو شدید دھچکا، سابقہ ضلعی جائینٹ سیکرٹری و سابقہ ناظم یو نین کونسل شیر گڑھ نے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کردیا۔ اعلان شیر گڑھ پریس کلب میں چئیرمین ڈیڈک کمیٹی مردان افتخار علی مشوانی ایم پی اے کیساتھ پُر ہجوم پریس کانفرنس کے دوارن کیا۔ پریس کانفرنس میں پی کے 27 سے پی ٹی آئی کے سابق اُمیدوار اینجئیر عادل نواز خان، ضلعی کونسلر احتشام ایڈوکیٹ، رہنماءتحریک انصاف سجاد انور لالہ سمیت درجنوں پارٹی کے تحصیل اور مقامی قائدین اور پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے محمد عالم خان کے درجنوں ساتھی موجود تھے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے محمد عالم خان نے اپنے خاندا ن اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں باظابطہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی کی موجودہ تین سالہ حکومت اور اس سے قبل ملک میں 65 سال تک حکومتوں کے مابین واضح فرق نے پی ٹی آئی میں شمولیت پر آمادہ کیا۔چئیرمین ڈیڈک کمیٹی مردان افتخار علی مشوانی ایم پی اے نے کہا کہ2013 کے عام انتخابات میں عوام نے ہمیں نظام کی تبدیلی کیلئے ووٹ دیا تھا۔اور تحریک انصاف نے عوام کی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے ہر سرکاری ادارے میں اصلاحات کئے۔ اُنہوں نے کہا کہ تھانہ اور پٹوار کلچر میںنمایاں تبدیلی آچکی ہے۔ پی ٹی آئی نے خوانین اور نوابوں کے محلوں سے سیاست کو نکال کر عام گلی کوچوں میں لے آئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…