لاہور (نیوز ڈیسک)منہاج القرآن نے سلمان تاثیر قتل کیس کے مجرم ممتازقادری کی پھانسی سے متعلق مذہبی سکالر اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے بیان کی تردید کردی اور واضح کیاکہ اُنہوں نے کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان نے واضح کیاکہ ممتازقادری کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پرڈاکٹر طاہرالقادری نے بیان جاری کیاتھا اور اس کے بعد بھی مقدمہ مختلف عدالتوں میں زیرسماعت رہا، کچھ خبررساں ایجنسیوں نے پرانے بیان کو توڑ مروڑ کر دوبارہ موجودہ حالات کے تناظر میں پیش کردیاجس کا ادارے یا ڈاکٹر طاہرالقادری سے کوئی تعلق نہیں ۔ یادہے کہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے جرم میں ممتاز قادری کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پھانسی دے دی گئی تھی۔