اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دو 267جھل مگسی میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف مسلم لیگ نون کے رکن خالد مگسی کی اپیل خارج کردی۔ بدھ کو یہاں جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مسلم لیگ (ن )کے رکن قومی اسمبلی خالد مگسی کی الیکشن ٹربیونل کے دوبارہ الیکشن کروانے کے فیصلے کےخلاف اپیل کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے ان کی درخواست خارج کرتے ہوئے دوبارہ الیکشن کا فیصلہ برقرار رکھا۔خالد مگسی کے مخالف امیدوار عبدالرحیم رند نے دھاندلی کی بنیاد پر این اے 267سے خالد مگسی کی کامیابی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔ الیکشن ٹربیونل نے 39 حلقوں میں انتخابی نتائج کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے حلقے میں دوبارہ انتخاب کا حکم دیا تھا۔