اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لندن سے ڈی پورٹ ہونے والے 42 پاکستانی بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق لندن میں غیر قانونی طور پر مقیم 42 پاکستانیوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔ امیگریشن حکام کی جانب سے مسافروں کی اسکروٹنی کا عمل شروع کر دیا گیا اسکروٹنی کے عمل میں جن مسافروں کی تصدیق نہ ہو سکی انھیں واپس برطانیہ بھیجا جاسکتا ہے یا پھر مزید تفتیش کے لئے پاسپورٹ سیل بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں بھی برطانیہ سے 38 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر کے پاکستان بھیجا گیا تھا۔