اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد نواز شریف سے سینئر صحافی اور اینکر پرسن مشتاق منہاس نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے بعد بدھ کو وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے مشتاق منہاس کو مسلم لیگ(ن) میں شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی شمولیت سے پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع باغ میں مزید مستحکم اور فعال ہوگی۔ مشتاق منہاس نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ پارٹی کو نہ صرف ضلع باغ بلکہ پورے آزاد کشمیر میں مضبوط اور متحرک بنانے کےلئے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔ اس موقع پر مشتاق منہاس نے کہا کہ کشمیر کے عوام وزیراعظم محمد نواز شریف سے عقیدت رکھتے ہیں اور ان کی قیاد ت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔انہیں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں کشمیری عوام مسلم لیگ(ن)کو کامیاب کر کے اپنی محبت کی مہر ثبت کریں گے۔