راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ممتازقادری کے کی میت کو ایوان صدر لے جانے کی تجویز ان کے والدملک بشیر احمد نے مسترد کردی اور اُنہی کے کہنے پر نمازجنازہ لیاقت باغ میں پڑھائی گئی۔ روزنامہ امت کے مطابق سنی تحریک کے رہنماءثروت اعجازقادری نے ہجوم کو جذبات دیکھ کر علماءسے اصرار کیاکہ نمازجنازہ ایوان صدر کے سامنے پڑھی جائے لیکن یہ تجویز ملک بشیر احمد نے مسترد کردی۔مفتی منیب الرحمان نے اپنے خطاب میں کہاکہ ممتازقادری کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد پرامن طریقے سے واپس چلے جائیں لیکن ثروت اعجاز قادری نے اُنہیں حکومتی نمائندہ قراردیتے ہوئے کہاکہ مفتی منیب الرحمان حکومت کے خلاف کیوں کر بولیں گے لیکن بعدازاں ممتازقادری کے والد کی مداخلت پر نمازجنازہ لیاقت باغ میں ہی اداکی گئی۔ایک دن قبل ہی نمازجنازہ کااعلان ہوجانے کی وجہ سے رات کو ہی شہری لیاقت باغ پہنچناشروع ہوگئے تھے ۔