ملتان(نیوز ڈیسک) ٹریفک وارڈن نے سڑک پر گرنے والے ساڑھے 12 لاکھ روپے مالک کے حوالے کر دیے۔گراس منڈی چوک پر موجود ٹریفک وارڈن فہد حیات نے موٹر سائیکل سے ایک بیگ گرتے ہوئے دیکھا، چیک کیا تو اس میں رقم موجود تھی، ٹریفک وارڈن نے موٹر سائیکل سوار کو مال پلازہ کی طرف جاتے ہوئے دیکھا اور فوری مال پلازہ کی طرف موجود ٹریفک وارڈن کو اْس شخص کو روکنے کیلیے کہا۔تھیلے کے مالک زوار حسین نے بتایا کہ اس میں12 لاکھ 50 ہزار روپے تھے، اْس تھیلے کو فہد حیات، ٹریفک وارڈن محمد اصغر، عمران جاوید کی موجودگی میں مالک کے حوالے کر دیا گیا۔ اس کاوش کو سراہتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر ملتان نے سی سی تھری اور نقد انعام کا اعلان بھی کیا۔