جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

وزیراعظم نے خواتین کی خودمختاری سے متعلق پالیسی بنانے کے لئے کمیٹی قائم کردی

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نیخواتین کی خود مختاری سے متعلق پالیسی بنانے کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے جو 5 مارچ تک اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔ خواتین کی خود مختاری سے متعلق پالیسی کی تشکیل کے لئے بنائی گئی کمیٹی وزیر اعظم کے معاون خصوصی خواجہ ظہیراحمد، اشتر اوصاف، وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ، وزیر مملکت انوشہ رحمان، اکرام بخاری، ارم بخاری، ڈاکٹر شزرا منصب علی خان ،شائستہ پرویز ملک، سینیٹرعائشہ رضا فاروق اورڈاکٹر اعجاز منیرپرمشتمل ہوگی جب کہ وفاقی وزیرزاہد حامد کمیٹی کے کنوینئرہوں گے۔کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے ملکی،غیر ملکی قوانین کیتحت جامع حکمت عملی بنائے گی،وزیر اعظم آفس کی جانب سے پالیسی سے متعلق ورکنگ پیپربھی تیار کرلیا گیا ہے اور جنہیں کمیٹی ریفرنس پیپرکے طورپراستعمال کرے گی۔وزیر اعظم نواز شریف نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ 5 مارچ تک اپنی حتمی سفارشات پیش کرے، کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں 8 مارچ کوخواتین کیعالمی دن کیموقع پر حکومت اپنی پالیسی کا اعلان کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…