کوئٹہ (نیوز ڈیسک )بلوچستان حکومت نے کالعدم تنظیم کے سرابرہ براہمداغ بگٹی کی بیرون ملک سے گرفتاری کیلئے انٹرپول سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق بی آر اے کے سربراہ براہمداغ بگٹی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات صوبائی حکومت نے جمع کر لی ہیں۔براہمداغ بگٹی پرسیکورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات ہیں۔ انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ براہمداغ بگٹی کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنت جاری کئے جائیں گے جس کے بعد انٹرپول سے باقاعدہ مدد لی جائیگی۔ براہمداغ بگٹی اس وقت سوئٹزر لینڈ مین رہائش پذیر ہیں تاہم سوئس حکومت نے ان کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی تھی ۔