تربت(نیوز ڈیسک ) تربت میں ایف سی اور حساس ادارے کا سرچ آپریشن ، 3 دہشت گرد ہلاک ، 2 زخمی حالت میں گرفتار ، اسلحہ برآمد کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر تربت کے نواحی علاقے ساحلو میں دہشت گردوں کی موجودگی پر سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ ایف سی کی جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گردہلاک ہوگئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے جانے اور گرفتار ہونے والے دہشت گرد گذشتہ دنوں شادی کور ڈیم پر کام کرنے والے دو مزدوروں کے اغواء اور انہیں قتل کرنے میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ ۔