جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

2018 ء لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال ہوگا‘ نواز شریف

datetime 1  مارچ‬‮  2016 |

چکوال (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ 2018 ء لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال ہوگا‘ ملک کی کچھ مشکلات ختم کی اور باقی ماندہ جلد ختم کردیں گے۔ چکوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے پاکستان آگے بڑھے گا۔ ہم چاہتے ہیں کسان ترقی کرے اور حکومت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ عام آدمی کی حالت بہتر کرنے کیلئے دن رات کوششیں کررہے ہیں۔ پاکستان آہستہ آہستہ مشکلات سے باہر نکل رہا ہے اور وہ وقت دور نہیں کہ پاکستان تمام مشکلات عبور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خوشحال ملک بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ چکوال کے عام نے ن لیگ کو جو مینڈیٹ دیا ہے اس پر ان کا مشکور ہوں۔ خواہش ہے کہ عوام کی ترقی کیلئے دن رات کام کرتا رہون ۔ اڑھائی سالوں میں بہت سی مشکلات ختم ہوئی ہیں اور باقی مشکلات 2018 ء تک ختم ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قلت کو دور کرنے کیلئے منصوبے شروع کئے اور 2018 ء تک بجلی کی قلت پر قابو پالیں گے۔ 2018 ء لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا سال ہوگا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…