کوئٹہ (نیوز ڈیسک) پانی کی قلت اوربارشیں نہ ہونے کی وجہ سے اداس چہرے کھل اُٹھے ، وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی موسم سرد اور خوشگوار ہوگیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں بارشوںکا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے جس کے بعد کوئٹہ ، قلات ، سوراب، بیلہ ، حب ، اور گردنواح میں منگل کو بارشیں شروع ہوگئی یہ بارشیں آئندہ چند روز تک جاری رہنگی وادی کوئٹہ میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوا ہوگیا لوگ موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے مختلف مقاما ت کی طرف نکل گئے جس کے بعد پکوڑوں او چائے کے سٹالز پر رش دکھائی دیا ۔