لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کی جانب سے امیر قطر کو بھینسیں بھجوانے کےخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے وزیراعظم کی جانب سے قطر کے امیر کو ایک گائے اور دو بھینسیں بھجوانے کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے الزام لگایا گیا کہ پانچ لاکھ کی بھینسیں پچاس لاکھ میں خرید کر کمیشن کھایا گیا ۔اگر بھینسیں بھجوانا ضروری تھا تو اس تحفہ کو بھجوانے کےلئے کم خرچ کے سمندری راستے کا انتخاب کرنے کی بجائے امیر قطر کو ہوائی جہاز کے ذریعے تحفہ بھجوا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر وزیر اعظم سے رقم وصول کی جائے اور قومی خزانے سے مزید تحفے بھجوانے پر پابندی لگائی جائے۔