جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں غیر مسلموں کیلئے ایک اور بڑا فیصلہ،خوشخبری سنادی گئی

datetime 1  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں غیر مسلموں کی نشستوں میں بڑھانے پر اتفاق کرلیا، قائمہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں بل باضابطہ منظور کرلیا جائیگا جبکہ سیکرٹری قانون نے کمیٹی میں انکشاف کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی عدالتوں کی جگہ پر قبضہ کررکھا ہے۔ منگل کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس محمود بشیر ورک کی صدارت میں جس میں وزارت قانون کے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی سفارشات کی منظوری دیدی گئی،اجلاس میں سیکرٹری قانون رضا خان نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے پاس اب تک اپنی عمارت نہیں اسی وجہ سے ہائی کورٹ نے ضلعی عدالتوں کی جگہ پر قبضہ کر رکھا ہے،،قائمہ کمیٹی نے جماعت اسلامی کے شیر اکبر کی ضابطہ دیوانی سے متعلق ترمیمی بل قانونی اصلاحات کمیٹی کے سپرد کر دیا، بل کے مطابق دیوانی مقدمات میں عدالتی فیصلے پر 6 ماہ میں عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا،قائمہ کمیٹی نے جے یو آئی ف کی آسیہ ناصر کے آئین کی شق اکاون اور ایک سو چھ میں ترمیم کا بل کے تحت قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی مخصوص نشستیں بڑھانے پر اصولی اتفاق کر لیا اورآسیہ ناصر کو بل کے مسودے کو بہتر بناکر پیش کرنے کی ہدایت کردیبل کے تحت قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 5،پنجاب اور سندھ اسمبلی میں 2، 2جبکہ خیبرپختونخواہ اور بلوچستان اسمبلی میں اقلیتوں کی ایک ایک مخصوص نشست بڑھانے پر اتفاق کیا،اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے سیکیورٹی فورسز اہلکاروں کے یونیفارم اور ماسک پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ فورسز اور چور ایک جیسا یونیفارم اور ماسک پہنتے ہیں،عوام ایک جیسا یونیفارم اور ماسک پہنے چوروں اور فورسز اہلکاروں میں تمیز نہیں کرسکتی ،اگر فورسز ہمارے دفاع میں بے بس ہیں تو ہمارے درمیان سے نکل جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…