کامونکی(نیوز ڈیسک) ممتازقادری کی پھانسی کے خلاف جی ٹی روڈ بلاک کرنے والے تیرہ علمائے کرام سمیت 103 افراد کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیر کو قتل کرنے والے ممتاز حسین قادری کو پھانسی دئیے جانے کے بعد سادہوکے میں مظاہرین نے جی ٹی روڈ بلاک کرکے زبر دست نعرے بازی کی اورتقریباً چھ گھنٹے تک جی ٹی روڈ کو بلاک کئے رکھا جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر ملک عرفان علی کی مدعیت میں قاری نوید احمد ساکن قلعہ سوکھا سنگھ ،علامہ مستقیم ،قاری زبیر ساکن تمبولی ،مولوی ندیم ،مولوی اشفاق، حافظ حیات محمد خطیب جامع مسجد سادہوکے ،قاری ہدائت اللہ خطیب مسجد اڈے والی سادہوکے ،قاری اکرام ،مولوی بلال ساکن ہرپوکی ، کاشف حسین ساکن گوجرانوالہ ،حبیب الرحمن اور عمر ساکنان سادہوکے کے علاوہ 80/90 نامعلوم افراد کے خلاف مختلف سنگین دفعات کے تحت تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔