اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹ میں امریکہ کے سیکرٹری خارجہ کے اس بیان کہ سعودی عرب پاکستان سے ایٹم بم خرید سکتا ہے پر تحریک التوا بحث کیلئے منظور کر لی گئی ۔ منگل کو سینیٹ کے اجلاس میں جے یو آئی ف کے سینیٹر حافظ حمد اللہ نے تحریک پیش کی جو امریکہ کے سیکرٹری خارجہ کے بیان سے متعلق ہے کہ سعودی عرب پاکستان سے ایٹم بم خرید سکتا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو ایٹمی عدم پھیلاﺅ معاہدے کی خلاف ورزی کے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ تحریک کو بحث کو منظور کر لیا گیا ۔