جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

پاک فوج نے حکومت سے مہلت طلب کرلی

datetime 1  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاک فوج نے حکومت سے مہلت طلب کرلی- مردم شماری اسی سال ہو گی،فوج نے شوال آپریشن مکمل کرنے کا وقت مانگا ہے-وزارت خارجہ کی طرف سے سینیٹ کو بتایا گیا کہ پاک بھارت جامع مذاکرات کی تاریخ ابھی فائنل نہیں ہوئی پہلے کا ٹائم فریم پٹھان کوٹ واقعے سے متاثر ہوا پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم تنازعات عرصہ دراز سے حل طلب ہیں تنازعات کو حل کرنے کی بہت کوششیں کی گئیں لیکن نتائج نہیں نکل سکے جبکہ وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ مردم شماری اسی سال ہو گی،فوج نے شوال آپریشن مکمل کرنے کا وقت مانگا ہے ۔ منگل کو سینیٹ کے اجلاس میں وزارت خارجہ کی طرف سے وقفہ سوالات کے دوران تحریری طور پر بتایا گیا کہ ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکراتی عمل کا آغاز کرنے پر اتفاق ہوا دونوں ملکوں کے درمیان سیکرٹری خارجہ کے درمیان ملاقات طے ہوئی تھی لیکن ابھی تک نہیں ہو سکی پاکستان اور بھارت میں جامع مذاکرات کوئی متعین میکنزم نہیں ہے جامع مذاکرات کا جو پہلے ٹائم فریم تھا وہ پٹھان کوٹ واقعے سے متاثر ہوا دونوں ملکوں نے جامع مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے تاہم جامع مذاکرات کی تاریخ ابھی فائنل نہیں ہوئی ہے ۔ بتایا گیا کہ پاکستان اور بھارت میں جامع مذاکرات میں جموں کشمیر ، سیاچین ، سرکریک ، وولر بیراج کو زیر بحث لانے پر اتفاق کیا گیا ۔ ایک سوال پر وزیر مملکت انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا معاملہ بھارت کے سامنے اٹھایا گیا ان امور کو جامع مذاکراتی عمل کے تحت نمٹایا جا رہاہے پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم تنازعات عرصہ دراز سے حل طلب ہیں تنازعات کو حل کرنے کی بہت کوششیں کی گئیں لیکن نتائج نہیں نکل سکے ۔۔ وزارت خارجہ کی طرف سے سینیٹ کو تحریری طور پر بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں بھارت میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان کیلئے 193144 ویزے جاری کئے بنگلہ دیش میں قائم سفارتخانے میں15609 ، افغانستان سے 3 لاکھ 92 ہزار ، روس میں 4 ہزار 918 ، برطانیہ میں قائم سفارتخانے میں 3 لاکھ 12 ہزار 735 امریکہ میں قائم سفارتخانے میں 1 لاکھ 98 ہزار 786 ویزے جاری کئے ۔ وزارت نیشنل ہیلتھ کی طرف سے سینیٹ کو بتایا گیا کہ زچگی کے دوران ایک لاکھ میں 267 خواتین کی موت ہوتی ہے پہلے دوران زچگی خواتین کی شرح ایک لاکھ میں سے 320 تھی سندھ میں اب یہ شرح 350 اور بلوچستان میں 750 ہے ۔ وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے وقفہ سوالات کے دوران جواب دیتے ہوئے بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کی آئندہ تاریخ بھی دیدی گئی ہے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس اب تاخیر کا شکار نہیں ہوا کریگا ۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری اسی سال میں ہو گی فوج دستیاب نہ ہونے پر مردم شماری مشترکہ مفادات کونسل نے موخر کی ۔ فوج نے شوال آپریشن مکمل کرنے کا وقت مانگا ہے انہوں نے کہا کہ مردم شماری کیلئے فوجی جوان ابھی میسر نہیں ہیں شوال آپریشن کے مکمل ہونے کے بعد فوج میسر ہو گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…