اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے مرتکب ممتاز قادری کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی حاجی عمران ظفر پہنچ گئے اور ان کی سوشل میڈیا پرممتازقادری کے جسدخاکی کیساتھ ایک تصویربھی وائرل ہورہی ہے۔ پارلیمانی سیکریٹری حاجی عمران ظفر 2013 میں ہونیوالے عام انتخابات میں گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 111سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اوران کا تعلق وفاق وصوبے کی حکمران جماعت مسلم لیگ ن سے ہے۔