اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ممتاز قادری کو پھانسی دیے کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد شیرانی نے کہاہے کہ ممتازقادری کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے پر سزاسنائی گئی ، کوئی بھی قانون سے بالاترنہیں۔ ایک اخبارکے مطابق شرقپور میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے مولانا شیرانی نے کہاکہ کچھ مذہبی عناصر نے ممتازقادری کو سلمان تاثیر کے قتل پر اکسایا، قتل غیرقانونی تھا کیونکہ ممتاز قادری نے قانون اپنے ہاتھ میں لیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ وہ ممتازقادری کے مذہبی جذبات کی قدر کرتے ہیں لیکن اس سے زیادہ پاکستان کے آئین کا احترام کرتے ہیں۔ویمن پروٹیکشن بل سے متعلق بات کرتے ہوئے مولاناشیرانی کاکہناتھاکہ قرآن اور سنت رسول کے مطابق شرعی قوانین کی موجود گی اور حاصل تمام حقوق کے بعد ایسے کسی قانون کی ضرورت نہیں ،پنجاب اسمبلی کا بل آئین کے آرٹیکل 6کی خلاف ورزی ہے اور آئین کی خلاف ورزی کرنیوالے ہر شخص کو سزا دینی چاہیے۔