اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق گورنر سلمان تاثیر کے قتل میں ملوث ممتاز قادری کو پھانسی دینے سے قبل اتوار کی شام سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے گھر کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی تھی اورجنازے کے بعد سیکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور سلمان تاثیر کے گھر کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ ان کے گھر جانے والے راستوں پر بیرئیر رکھ کر انہیں بند کردیا گیا ہے۔سلمان تاثیر کی فیملی نے اپنی نقل و حمل بھی محدود کردی ہے اور انہیں ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنے گھر میں ہی رہیں۔