جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

حکومت گرانے کی دھمکی،بات بڑھ گئی

datetime 1  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(نیوزڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ اگرہم کسی حکومت کو گرانے پر آجائیں تو پھر کوئی اسے بچا بھی نہیں سکتا ۔ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ فضل الرحمن نے کہاکہ عورت کے تحفظ پر بنایا گیا قانون مردوں کے ساتھ ذیادتی ہے کیونکہ اب گھر میں ہونے والی معمولی سی تلخ کلامی پر عورت اپنے شوہر کو گھر سے نکال سکتی ہے، اسی قانون کے تحت اب جوان بیٹی کے رات دیر سے گھر آنے پر باپ ڈانٹ نہیں سکے گا، مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ خواتین پر تشدد روکنے میں ہم حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہم پارلیمنٹ میں بیٹھے ہی اسی لئے ہیں کہ قانون سازی ہو،2006 میں بھی قومی اسمبلی میں حقوق نسواں کا قانون متعارف کرایا گیا تھا اور پیپلزپارٹی نے بھی یہ بل پیش کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ہم نے بل میں اصلاحات کی تھیں ۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ایک سیکولر گروپ ملک میں کام کررہا ہے، پاکستان کو اپنے نظریئے سے منحرف کرکے اپنے نظریئے سے چلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ یہ وہی قانون ہے جو 2001 اور 2002 میں بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تھا اور آج فرق صرف اتنا ہے کہ بھارت کا نام ہٹا کر پاکستان کا نام لکھ دیا گیا ۔سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ یہ قانون آئین پاکستان کے متصادم ہے اور کسی بھی طرح سے ہمارے معاشرے کا عکاس نہیں، ہمارا آئین ہر شخص کی شہری و خاندانی زندگی کا تحفظ کرتا ہے لیکن اس قانون کے تحت گھر کے مرد کے ہاتھ میں کنگن پہنائے جارہے ہیں،ہمارا معاشرہ اس قانون کو قبول نہیں کرسکتا کوئی بھی قانون سماجی سطح سے متصادم ہوگا تو وہ ختم ہی ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…