اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سلمان تاثیر قتل کیس میں ممتازقادری کو سزائے موت دیئے جانے کے فیصلے پرحکومت کا اپنا ہی وزیر میدان میں آگیا اور حکومتی فیصلے پر ناپسندیدگی کااظہار کرتے ہوئے ممتاز قادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر این اے 64سرگودھاسے رکن اسمبلی منتخب ہونیوالے وزیرمملکت برائے مذہبی امور پیر محمد امین الحسنات شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ’غازی ممتاز قادری کا سفر مکمل ہوگیا، اور اس سلسلے میں ہم اپنا واضح موقف رکھتے ہیں اور اس سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے‘۔انہوں نے کہاکہ بعض اسلام اور ملک دشمن اس موقع کو بھی منفی مقاصد کیلئے استعمال کرسکتے ہیں ، اپیل ہے کہ جلاﺅگھیراﺅکے سابقہ تعارف کو بھول جائیں ‘۔