اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب فاریسٹ ترمیمی بل 2016″ لانے پر صوبائی حکومت پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر خصوصاً پنجاب میں جنگلات کا رقبہ پہلے ہی انتہائی کم ہے جنگلات کی اراضی پر قبضے اور غیر قانونی منتقلی سے صورت حال ابتری کی جانب بڑھ رہی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوے کی دہائی میںن لیگ کے حکومت میں آنے کے بعد سے آج تک جنگلات کے رقبے میں سالانہ 3000 ہیکٹرز کمی آ رہی ہے جنگلات کے تیز کٹاو¿ کے باعث ماحولیاتی آلودگی خطرناک انداز میں بڑھ رہی ہے، پنجاب کے حکمران جنگلات کا کٹاو¿ روکنے کی بجائے قانون سازی کا سہارا لیکر ریزرو زمین دیگر مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں صوبے میں ماحول کے تحفظ کیلئے انگریز نے 1927 میں جنگلات کیلئے مختص رقبے کو قانونی تحفظ دیا اور بعد کی حکومتوں نے اس قانون کی پاسداری کی مسلم لیگ نواز جنگل تباہ کرنے اور جنگلات کی اراضی پر قبضے کو قانونی جواز فراہم کرنے پر تلی ہوئی ہے پنجاب حکومت کو جنگلات کے بچاو¿ کیلئے پختونخوا کی بلین ٹری سونامی جیسے منصوبے سے سبق حاصل کرنا چاہئیے ۔