پشاور(نیوز ڈیسک) این اے 3 پشاور سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ساجد نواز خان کے حجرے میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رکن قومی اسمبلی ساجد نواز خان کے حجرے میںگیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہو گیا تاہم ساجد نواز اس وقت حجرے میں موجود نہیں تھے۔ دھماکے کے فوری بعد ریسکیو کو طلب کر لیا گیا جس نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد دے کر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔