اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

پی آئی اے کا طیارہ فضا میں غیر ملکی پرواز سے تصادم سے بال بال بچ گیا

datetime 1  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) قومی ایئرلائن کا طیارہ فضا میں ایک اور غیرملکی پرواز کے سامنے آگیا تاہم دونوں طیاروں کے پائلٹس نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکڑوں مسافروں کی جانیں بچالیں۔پاکستان ائیر لائن کی پرواز پی کے 247 سیالکوٹ سے دمام جارہی تھی کہ ایران کی فضائی حدود میں 38 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارہ مخالف سمت سے آنے والے عمان ایئر لائن کے طیارے کے سامنے آگیا۔ دونوں طیاروں کے پائلٹس نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیاروں کا رخ موڑکر سیکڑوں مسافروں کی جانیں بچالیں۔ قومی ائیر لائن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام کو پی آئی اے کی پرواز کا فلائٹ روٹ بروقت فراہم نہ کرنے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن کی غفلت کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں اگر آلات خراب ہوتے تو واقعہ حادثے کی صورت میں بدل سکتا تھا۔ طیاروں کے آمنے سامنے آنے پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن نے واقعے کی تردید یا تصدیق سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کے حوالے سے ایرانی حکام سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔ جہاں سے صورت حال واضح ہونے کے بعد موقف بیان کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…