اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم بالخصوص فاٹا کے لوگوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں حکومت فاٹا کو مل کے دیگر حصوں کے برابر لانا چاہتی ہے فاٹا کے آئی ڈی پیز کی جلد باعزت گھر واپسی کو یقینی بنائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز خیبرپختونخوا کے نامزد گورنر اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کے دوران کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے کہ نامزد گورنر اقبال ظفر جھگڑا فاٹا اور خیبرپختونخوا کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے رہیں گے اور وفاقی حکومت فاٹا کو ملک کے دوسرے حصوں کے برابر لانے کے لئے پرعزم ہے وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم بالخصوص فاٹا اور خیبرپختونخوا کی عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں حکومت فاٹا کے ای ڈی پیز کی باعزت گھر واپسی کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے اس موقع پر نامزد گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نے مجھ پر جو اعتماد کیا اس پر ان کا بے حد شکرگزار ہوں خیبرپختونخوا اور فاٹا میں پارٹی کی مضبوطی کے لئے اقدامات کروں گا انہوں نے کہا کہ فاٹا میں بہتری کے لئے سابق گورنر مہتاب احمد عباسی کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔