کراچی(نیوز ڈیسک)ہینلی اینڈ پارٹنرز ویزہ رسٹریکشن انڈیکس نے پاکستانی پاسپورٹ کو سفر کرنے کے لیے دنیا کا دوسرا بد ترین پاسپورٹ قرار دیا ہے ۔ پاکستانی پاسپورٹ 29 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کا دوسرا بدترین پاسپورٹ جبکہ افغانستان کا پاسپورٹ 25 پوائنٹس کے بدترین پاسپورٹ کی فہرست میں ساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔ہینلی اینڈ پارٹنرز ویزہ رسٹریکشن انڈیکس نے 104 ممالک کی فہرست میں پاکستان کو 103 نمبر پر رکھا ہے ، یہی وجہ ہے کہ پاکستانیوں کو دوسرے ممالک میں سفر کرنے کے لیے سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور متعدد بار شک اور شبہات کی بنا پر پاکستانی ویزہ مسترد بھی کر دیا جاتا ہے ۔ جبکہ اس انڈیکس کے مطابق جرمنی کو دنیا کا بہترین ملک قرار دیا گیا ہے ۔